کنٹرول لائن پر نکیال سیکٹر میں شہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک لڑکی شہید اور 2 شہری زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کابھرپور جواب دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے چھوٹے ہتھیاروں اور مارٹر گنوں سے آبادی کو نشانہ بنایا، جس کا ہماری افواج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا ہے ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فائرنگ سے 22سالہ تاشیباولدمحمداقبال شہید ہوئی ہے جو بالاکوٹ گاﺅں کی رہائشی تھی، جبکہ 18سال کی عنیقہ اقبال ولد محمد اقبال اور16سالہ محمد لیاقت شدید زخمی ہوئے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38