بھارت کی طرف سے دھمکیوں کے بعد سیز فائر لائن کے قریبی علاقوں میں سرکاری تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا اور فوج کی طرف سے نجی سکولوں کو بھی ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ نجی سکولوں میں امتحانات کے پیش نظر طلبہ اور طالبات کو محفوظ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ ان علاقوں کے مکینوں کو کہا گیا ہے وہ کسی صورت پروپیگنڈے سے خائف ہو کر علاقہ نہ چھوڑیں۔ فوج کی طرف سے نازک صورت میں خود عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا بندوبست کردیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کو ان علاقوں میں اوور لوڈنگ سے منع کیا گیا ہے تاکہ اچانک فائرنگ کی صورت میں گاڑیاں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں آسانی رہے۔ واضح رہے عباسپور، تتہ پانی ،چکوٹھی وہ علاقے ہیں جہاں کے بازار ہسپتال اور تعلیمی ادارے براہ راست بھارتی فوج کے نشانے پر ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38