عمران خان کا احتساب کا مطالبہ درست ہے لیکن اسلام آباد کے احتجاج میں عمران خان کا ساتھ نہیں دیں گے: اعتزاز احسن
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ کسی ادارے نے بھی پاناما لیکس کی انکوائری میں مدد نہیں کی۔ نیب،ایف آئی اے،ایس ای سی پی اور ایف بی آر نے کچھ نہیں کیا۔ اربوں روپےکی جائیداد سے متعلق وزیراعظم کےبچوں کےبیانات میں تضاد ہے۔
کسی اور شخص یا خاندان کی جائیداد بیرون ملک ہوتی تو کب کا گرفتار ہو چکا ہوتا۔ انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عمران خان کے دھرنےمیں شامل نہیں ہوگی۔ وفاقی دارالحکومت بند کرنے کے عمران خان کے فیصلے کا ساتھ نہیں دیں گے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد یا لاٹھی چارج پر نظر رکھیں گے۔ احتجاج کرنےوالوں پر تشدد ہواتو اپنی موجودہ پالیسی تبدیل کر سکتے ہیں۔