وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اقامہ کا اعتراف کر لیا۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نا اہلی کیس میں تحریری جواب داخل کرا دیا۔ جس میں وزیر خارجہ نے اپنے اقامہ کو تسلیم کر لیا ہے۔ خواجہ آصف نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ عثمان ڈار کے الزامات نئے نہیں، پرانے ہیں۔ عثمان ڈار نے یہی الزامات الیکشن ٹربیونل میں لگائے تھے ۔ اقامہ ذاتی حیثیت میں حاصل کیا، درخواستگزار کا کوئی تعلق نہیں خواجہ آصف نے جواب میں مالی تفصیلات شامل نہیں کیں۔خواجہ آصف نے اپنے جواب میں کہا کہ یہ درست ہے کہ غیر ملکی کمپنی سے وابستہ ہوں۔ کمپنی کے ساتھ کاروباری مراسم سے درخواست گزار کا کچھ لینا دینا نہیں، درخواست گزار نے تمام دستاویزات کاغذات نامزدگی سے حاصل کیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024