مصر کے شمالی صوبے سینائی میں نماز جمعہ کے دوران دہشت گردوں کے مسجد میں بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں235 افراد شہید اور 109 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق مصر کی سرکاری نیوز ایجنسی ’مینا‘ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ شمالی کشیدہ صوبے سینائی کی صوفی مسجد میں فائرنگ کے بعد بم حملہ بھی کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق حملہ بظاہر ’داعش‘ سے منسلک مقامی شدت پسند تنظیم نے کیا۔ مینا نے مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سینائی کے دارالحکومت العریش سے 40 کلومیٹر دور قصبے بیر العَبد کی الرودہ مسجد میں حملے کئے گئے۔ قبل ازیں حکام کا کہنا تھا کہ چار آف روڈ گاڑیوں میں آنے والے مسلح افراد نے مسجد میں جمعہ کے خطبے کے دوران دھماکہ اور نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والے علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے اور ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024