لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کے فیصلے کے خلاف حکومتی انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔جمعہ کو جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں فل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ حکومتی وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب دلائل مکمل کر لئے۔ حکومتی اپیل میں اپیل کنندہ اور سانحہ ماڈل ٹاون متاثرین کے وکلا دلائل مکمل کر چکے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کوشش کریں گے جلد از جلد سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ منظر عام پر لانے یا نہ لانے سے متعلق فیصلہ سنائیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024