جھنگ میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف مشکل حالات میں کسی کا ساتھ نہیں چھوڑتا۔ہماری سیاست ووٹ لینے والی نہیں بلکہ خدمت کرنے والی ہے ۔ ہم نےیہ نہیں دیکھنا حکومت کس کی ہے ۔ سب کو ملکر عوام کا سوچنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ کسان پیکیج سب کی مشاورت سے بنا۔چند لوگوں نے کسانوں سے ہمدردی کا ڈرامہ رچا کر پیکیج رکوانے کی کوشش کی جس کیلئے ہم نے عدالت سے رجوع کیا۔ کسانوں کی خون پسینے کی کمائی ہمارے لیے امانت کا درجہ رکھتی ہے ۔اس میں خیانت نہیں کریں گے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے کسانوں کیلئے بجلی کی قیمت کم کی ہے ۔کسان سولر ٹیوب ویل لگائیں جس کیلئے انہیں بلا سود قرضہ دیا جائے گا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں تیزی سے بجلی گھر بن رہے ہیں۔ایک ایک بجلی گھر تینتیس تینتیس ارب روپے بچائے ہیں۔آیندہ ڈھائی سال میں ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے۔
ایرانی صدر کا دورہ، واشنگٹن کے لیے دو ٹوک پیغام؟
Apr 24, 2024