تحریک انصاف کا ایجنڈا ملک کی ترقی کو روکنا ہے, عوام کے سامنے تحریک انصاف کا چہرہ عیاں ہوچکا ہے:رانا ثنااللہ
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کے نشتر برسائے۔ کہتے ہیں پی ٹی آئی کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔ تحریک انصاف کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں۔ عوام کے سامنے تحریک انصاف کا چہرہ عیاں ہوچکا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کسانوں نے تحریک انصاف کی شرپسندی کے ایجنڈے کو مسترد کردیا ہے۔ حکومت کسانوں کے مسائل کرنے میں سنجیدہ ہے۔ پنجاب حکومت کے کسانوں کے ساتھ کامیاب مذاکرات پر کسانوں نے احتجاج ختم کردیئے۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اورشاہ محمود قریشی کسانوں کو احتجاج کرنے پر اکساتے ہیں۔ احتجاج کے باعث لاہور کی سڑکیں بند ہوجاتی ہے جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔