وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے، پاکستان میں ڈرون حملےجاری رکھنے کےامریکی اعلان پرردعمل دیں گے
چودھری نثار اسلام آباد میں پنجاب ہاؤس میں شام چھ بجےنیوزکانفرنس کریں گے جس میں امریکا کی جانب سے ڈرون حملے سےپیدا ہونے والی صورت حال اور پاکستان میں ڈرون حملے جاری رکھنے کے اعلان پر سخت رد عمل متوقع ہےاور اس سلسلے میں پالیسی بیان بھی دیں گے .وفاقی وزیرداخلہ داخلہ ملک میں امن وامان کی صورت حال پربھی بات کریں گے جب کہ حکومت کی جانب سے آئندہ کی حکمت عملی بھی بتائیں گے. نیوزکانفرنس میں ملک کی سیاسی صورت حال اور پانامہ لیکس سےمتعلق بھی بات کی جائے گی . ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ چودھری نثار ڈرون حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور پاکستان کی خودمختاری کے احترام کو یقینی بنانے کے حوالے سے امریکا کو واضح پیغام دینگے۔