قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی کا ٹاس زمباوین کپتان ایلٹن چیگمبرا نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مہمان اوپنرز نے آٹھ اعشاریہ تین اووورز میں اڑسٹھ رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، اس وقت جارحانہ سٹروکس کھیلنے والے ماساکاڈزا انتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے-
دوسری وکٹ اوپنر سی بندہ کی گری جنہوں نے انچاس رنز بنائے، اس کے بعد شین ولیمز اور کپتان چیگمبرا نے باؤلرز کی خوب دھنائی کی،کپتان چیگمبرا نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے نو گیندیں کھیل کر اکیس رنز بنائے جس میں محمد سمیع کی تین گیندوں پر تین چھکے بھی شامل تھے۔
شین ولیمز نے بتیس گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے شاندار اٹھاون رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے-
یوں زمبابوے نے مقررہ بیس اورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پچہتر رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے محمد سمیع، انور علی، بلاول بھٹی اور شاہد آفریدی مہنگے باؤلرز ثابت ہوئے،شاہد آفریدی اور شعیب ملک اور سمیع کے حصے ایک ایک وکٹ آئی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024