پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کو دیکھنے کے لیے پورے پاکستان سے شائقین کرکٹ قذافی سٹیڈیم کا رخ کر رہے ہیں ،بعض شائقین کو ٹکٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، اس حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ پانچ سو والا ٹکٹ پچیس سو سے پانچ ہزار تک میں فروخت کیا جا رہا ہے-لیکن تمام تر مشکلات کے باوجود عوام اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ہوم گراونڈ میں کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں ۔
ڈی آئی جی آپریشنز قانون کے حرکت میں آنے کا کہہ کر بلیک کرنے والوں کو ڈرانے کی ناکام کوشش کرتے رہے
میڈیا میں ٹکٹیں بلیک ہونے کی خبر نشرہوتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلیک میں ٹکٹیں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، بلیک میں فروخت کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں پہلے دن سے بنا دی گئی تھیں جو بھی پکڑا گیا اس کو کسی صورت چھوڑا نہیں جائے گا،ادھر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے قذافی سٹیڈیم کے پاس سے دو مشکوک افراد کو پکڑا اور انہیں تھانہ گلبر گ منتقل کر دیا ،تاہم پولیس نے ان افراد کی گرفتاری کی تردید کی ہے -