وزیراعلیٰ خیبر پی کے سے مذاکرات کامیاب، ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کر دی

وزیراعلیٰ خیبر پی کے سے مذاکرات کامیاب، ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کر دی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ینگ ڈاکٹرز نے صوبائی حکومت خیبر پی کے سے مذاکرات کامیاب ہونے پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیر صحت شہرام تراکئی بھی ملاقات میں موجود تھے۔