کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر رکشے میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چودہ زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر رکشے میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چودہ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ کوئٹہ چمن قومی شاہراہ پرکھڑے ایک رکشے میں ہوا ،مغرب کی نماز کے بعد جب سڑک پرلوگوں کے رش میں اضافہ ہوا تواچانک زورداردھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک سائیکل سواراورایک وین ڈرائیورموقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ سات بچے اور تین خواتین سمیت چودہ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تین بچوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے دھماکے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔