کراچی میں دس نئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ججوں کی تقرری کے خلاف درخواست پرسندھ ہائیکورٹ نے وزارت قانون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلے پیر کو جواب طلب کرلیا ہے۔

کراچی میں دس نئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ججوں کی تقرری کے خلاف درخواست پرسندھ ہائیکورٹ نے وزارت قانون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلے پیر کو جواب طلب کرلیا ہے۔

ایڈیشنل ججز کی تقرری کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں خالد راجپر ایڈوکیٹ نے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ دس نئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ججوں کی تقرری میں قواعد و ضوابط کا خیال نہیں کیا گیا۔ لہٰذا ان ججوں کی تعیناتی غلط ہے ۔ مذکورہ درخواست پر سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل عرب اور شاہد انور باجوہ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت اکتیس مئی تک ملتوی کردی۔