نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین مجید نظامی نے کہا ہے کہ ملک کو صحیح معنوں میں جدید اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں قوم کے ہرفرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین مجید نظامی نے کہا ہے کہ ملک کو صحیح معنوں میں جدید اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں قوم کے ہرفرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی لاہورمیں گیسٹرو انٹرالوجی اور ہیپاٹالوجی پوسٹ گریجوایٹ کورس کی افتتاحی تقریب میں اساتذہ اور طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ،مجید نظامی کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ہم پاکستان کو اسلامی اورجمہوری ملک نہیں بنا سکے جس کی وجہ سے ہم پر عذاب نازل ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی و فلاحی مملکت بنانےکے لیےہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ مجید نظامی کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان کے تحفظ کے لیے اگر آج ہم آگے نہ آئے تو ہمیں سزا بھگتنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔