روزنامہ نوائے وقت کے ایڈیٹر انچیف مجید نطامی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسلامی اور جمہوری ریاست نہ بنانے کی وجہ سے ہم پر عذاب نازل ہو رہا ہے۔

روزنامہ نوائے وقت کے ایڈیٹر انچیف مجید نطامی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسلامی اور جمہوری ریاست نہ بنانے کی وجہ سے ہم پر عذاب نازل ہو رہا ہے۔

مجید نظامی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں پوسٹ گریجویٹ کورس کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست نہ بنایا تو ہم سزا سے نہیں بچ سکیں گے اور اس مقصد کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مجید نظامی کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخرکرنا چاہیے کیونکہ جو عزت و احترام ہمیں پاکستان کی وجہ سے ملا ہے وہ کسی اور ملک میں جانے سے نہیں مل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ چند نام نہاد سیاستدانوں نے پاکستان کو تجربہ گاہ بنا کر رکھ دیا ہے، حالانکہ قائداعظم اسے اسلام کا قلعہ بنانا چاہتے تھے، لیکن بدقستمی سے ہمارے حکمرانوں نے ایسا نہیں ہونے دیا۔ تقریب کے اختتام پرمجید نظامی نے کورس کے شرکا میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔