بجلی کا شارٹ فال ساڑھے تین ہزار میگا واٹ ہونے سے ملک بھرمیں غیراعلانیہ لوڈشیڈ نگ کا دورانیہ مزید بڑھا دیا گیا

بجلی کا شارٹ فال ساڑھے تین ہزار میگا واٹ ہونے سے ملک بھرمیں غیراعلانیہ لوڈشیڈ نگ کا دورانیہ مزید بڑھا دیا گیا

ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے سے شارٹ فال بڑھ گیا ہے جس کے باعث غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہوگیا ، پنجاب ، سندھ ، بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں آٹھ سے دس جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ گرمی کی شدت کے باعث مختلف شہروں میں متعدد افراد کے بے ہوش ہونے کی بھی اطلاع ہے  جبکہ بجلی کے تعطل کے باعث بعض علاقوں میں  لوگوں کو پانی کی قلت کا  بھی سامنا ہے۔ ادھرپیپکو حکام کے مطابق ملک میں بجلی کی پیدوار بارہ ہزار دو سو بارہ جبکہ طلب پندرہ ہزار آٹھ سو دو میگاواٹ ہے۔ مجموعی طورپر شارٹ فال تین ہزار پانچ  سو نوے میگاواٹ ہے۔ ہائیڈل ذرائع سے چار ہزار سات سو انتیس جبکہ تھرمل سے دو ہزار دو سو پندرہ میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔ آئی پی پیزسے حاصل ہونے والی بجلی پانچ ہزار ایک سو اکیاون میگاواٹ جبکہ رینٹل پاور پلانٹس سے ایک سو سترہ میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے ۔ پیپکو حکام کے مطابق ملک میں گیارہ رینٹل پاور پلانٹس لگائے جارہے ہیں جن سے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں جلد کمی کا امکان ہے۔