ایبٹ آباد میں بھی فیس بک پر گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور جلوس نکالے گئے۔

ایبٹ آباد میں بھی فیس بک پر گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور جلوس نکالے گئے۔

اس سلسلے میں انجمن طلبہ اسلام کے کے صوبائی ناظم اسد خان جدون کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ جلوس کے شرکا نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف اورحضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت و عقیدت میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسد خان جدون کا کہنا تھا کہ کفار مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے لیکن ہمیں ہر سطح پر ان کے ناپاک ہتھکنڈوں کا جواب دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حفاظت کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ اس سے قبل ختم نبوت یوتھ فورس ضلع ایبٹ آباد کے زیر اہتمام احتجاجی جلوس نکالا گیا جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا شفیق الرحمان، وقار گل جدون اور دیگر کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت مسلمانوں اور اسلام کے خلاف گہری سازش ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک کے حکمران  گستاخانہ خاکوں کے ذمہ داروں کا بائیکاٹ کریں۔