آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائیز فیڈریشن کی جانب سےغیرمستقل ملازمین کو مستقل نہ کیے جانے کےخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا ہے

آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائیز فیڈریشن کی جانب سےغیرمستقل ملازمین کو مستقل نہ کیے جانے کےخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا ہے

اسلام آباد کے آبپارہ چوک میں  گورنمنٹ ایمپلائیزفیڈریشن کے زیراہتمام گذشتہ چھ روز سے جاری بھوک ہڑتالی کیمپ میں غیرمستقل ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہے۔ مسلم لیگ قاف ہم خیال گروپ کے سربراہ سینیٹرسلیم سیف اللہ اور گوہر ایوب نے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا۔ سلیم سیف اللہ نے مظاہرین کے مسائل سنے اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بے روزگاری اور مہنگائی پرقابو پانے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے اور ناقص پالیسیوں کے باعث عوام کے مسائل حل نہیں ہورہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر مستقل سرکاری ملازمین کوفوری طورپرمستقل کرتے ہوئے ان کے ماہانہ الاؤنس میں اضافے کا اعلان کرے۔