موسمیات کی عالمی تنظیم ڈبلیو ایم او کے ماہرین نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ 2017 بھی انسانی تاریخ کا ایک اور گرم ترین سال ثابت ہو سکتا ہے ۔دنیا بھر سے جنوری اور فروری کے مہینوں میں درجہ حرارت سے متعلق اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد ڈبلیو ایم او کے ماہرین کا کہنا ہے کہ قطبین (پولز) کا درجہ حرارت ان دو مہینوں کے طویل مدتی اوسط سے بہت زیادہ رہا ،امریکا میں بھی مجموعی طور پر جنوری اور فروری میں معمول سے بہت کم ٹھنڈک رہی ۔ جنوبی نصف حصے میں واقع آسٹریلیا جہاں جنوری اور فروری میں گرمی کا موسم ہوتا ہے ، وہاں بھی یہ دو مہینے شدید گرم ثابت ہوئے ہیں ۔ان تمام اعداد و شمار کی روشنی میں ماہرین کو خدشہ ہے کہ گزشتہ 130 سال کے مقابلے میں 2017 زیادہ گرم ہو سکتا ہے جس کے آثار جنوری اور فروری ہی سے نمایاں ہو چکے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024