سپریم کورٹ میں دوبارہ درخواست دائر جے آئی ٹی کو کام سے روکا‘ پانامہ کا معاملہ ایف بی آر کو بھجوایا جائے
لاہور (وقائع نگار خصوصی ) پانامہ لیکس کی جے آئی ٹی سے تحقیقات کرائے جانے کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن دوبارہ دائر کر دی گئی۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر عائد اعتراضات دور کیے جانے کے بعد درخواست دوبارہ دائر کی گئی ہے۔ بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا پانامہ لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے۔ آئین کے تحت مالی بدعنوانیوں کا جائزہ لینا ایف بی آر کا دائرہ اختیار ہے۔ عدلیہ کسی مالی معاملے کی انکوائری کا کوئی اختیار نہیں رکھتی۔ درخواست میں استدعا کی گئی سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت جے آئی ٹی کی تشکیل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کام سے روکنے کا حکم دیا جائے اور سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق تمام زیر سماعت مقدمات کو انکوائری کے لئے ایف بی آر کو بھجوایا جائے۔
درخواست دائر