لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں گہرے بادلوں کے بعد بونداباندی سے موسم نےکروٹ لےلی

لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں گہرے بادلوں کے بعد بونداباندی سے موسم نےکروٹ لےلی

لاہور،اسلام آباد،سمیت پنجاب کےکئی علاقوں میں گہرے بادلوں کاراج ہے جب کہ بوندا باندی کےبعد موسم خوش گوارہوگیاہے،ملتان،گوجرانوالہ، خوشاب،میانوالی میں بھی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا،محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کشمیر،گلگت بلتستان،مالاکنڈ،ہزارہ، پشاور، کوہاٹ،بنوں،مردان،ڈیرہ اسماعیل خان،سرگودھا، گوجرانوالہ،،،فیصل آباد،ساہیوال اوربہاول پورمیں بھی بارش کاامکان ہے، محکمہ موسمیات کےمطابق جمعرات تک کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پی کے ، فاٹا اور پنجاب کے اکثر علاقوں یں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارشوں کا امکان ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی کشمیر،گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ،راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، بہاولپور، لاہور، ژوب اور سبی کے چند مقامات پر بارش ہوئی،