سندھ حکومت 60 ارب ادا کرے ورنہ سرکاری اداروں کی بجلی کاٹ دینگے: خواجہ آصف

سندھ حکومت 60 ارب ادا کرے ورنہ سرکاری اداروں کی بجلی کاٹ دینگے: خواجہ آصف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاق نے سندھ سے بجلی واجبات کے 60 ارب روپے مانگ لئے۔ وفاق نے کہا کہ اگر ادائیگی نہ کی گئی تو سرکاری اداروں کی بجلی کاٹ دی جائیگی۔ یہ بات وفاقی وزیر خواجہ آصف نے وزیر توانائی سندھ مراد علی شاہ کو خط میں لکھی اور نشاندہی کی ہے کہ سندھ حکومت نے بجلی بقایاجات کی ادائیگی میں مسلسل تاخیر کی جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ وفاقی حکومت نے حیسکو اور سیپکو کو سرکاری اداروں کے کنکشن کاٹنے سے روک رکھا ہے۔ سندھ نے بقایا جات کی جو رقم دینے پر رضامندی ظاہر کی وہ بھی نہیں دی۔ بقایا جات ادا کئے جائیں تاکہ سندھ کے عوام کو مشکلات نہ ہوں۔