حکومت کے الیکٹرک کو ٹیک اوور کرے وہ سپورٹ کریں گے، خواجہ آصف لال کتاب بند کریں:خورشید شاہ

حکومت کے الیکٹرک کو ٹیک اوور کرے وہ  سپورٹ کریں گے، خواجہ آصف لال کتاب بند کریں:خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا وہ گرمی سے مرنے کا رونا رو رہے ہیں اور خواجہ آصف بنیے کی طرح لال کتاب لے کرآ گئے ہیں،انھوں نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لال کتاب کو بند کریں، بتائیں ان ہلاکتوں کی ذمے دار کےالیکٹرک ہے یا حکومت، حکومت پر تنقید کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ تنقید برائےتنقید کی بجائے معاملات کو حل کیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ یہ وفاق ہے ، اسے چیلنج مت کریں عابد شیر علی تو بچہ ہے جو چاہے بول لے آپ پڑھے لکھے شخص ہیں،قائد حزب احتلاف خورشید شاہ نے کہا کہ ملک بھر میں بارہ سو سے زائد افراد گرمی سےجاں بحق ہو چکے ہیںحکومت عوام اور ان کے بچوں کی زندگیوں کی ضامن ہے، لہذا لوگوں کی زندگی بچانے کی بات کریںان کا کہنا تھا ملک کو حکومت اور اپوزیشن نے مل کر چلانا ہے اس دوران انھوں نے بل ادا نہ کرنے والوں کی گرفتاریوں کی بھی حمایت کی،