بلاول اور زرداری نے سندھ کی صورتحال کے باعث دورہ لاہور منسوخ کر دیا

 بلاول اور زرداری نے سندھ کی صورتحال کے باعث دورہ لاہور منسوخ کر دیا

لاہور (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو اور شر یک چیئر مین آصف علی زرداری نے سندھ کی صورتحال کے باعث دورہ لاہور منسوخ کر دیا جبکہ دورہ کیلئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جا ئیگا۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹواور آصف علی زرداری نے سندھ میں گر می اور لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے ہونیوالی ہلاکتوں کے وجہ سے اپنا لاہورکا7 روز دورہ منسوخ کر دیا ہے ۔ یارہے کہ دونوں قائدین نے منگل کے روز لاہور کے دورے پر آنے کا اعلان کیا تھا جس کیلئے تمام تیاریاں بھی مکمل کی جا چکیں ہیں۔