سانحہ لاہور: پتھرائو پر توجہ دلائی، بروقت کارروائی ہوتی تو 14 نعشیں نہ گرتیں: محمود الرشید

سانحہ لاہور: پتھرائو پر توجہ دلائی، بروقت کارروائی ہوتی تو 14 نعشیں نہ گرتیں: محمود الرشید

لاہور (کلچرل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود الرشید نے کہا ہے ماڈل ٹائون کے واقعہ کی مثال 68 سالہ ملکی تاریخ میں نہیں ملتی۔ جس دن یہ واقعہ ہوا اس دن اسمبلی کا اجلاس ہورہا تھا جب پتھرائو ہوا میں نے اس طرف توجہ دلائی، بروقت کارروائی ہوتی تو 14 نعشیں نہ گرتیں۔ ایوان میں رانا مشہود کی تقریر کے جواب میں انہوں نے کہا قابل افسوس بات ہے وزیراعلیٰ کہہ رہے تھے واقعہ میرے علم میں نہیں۔ سارا میڈیا براہ راست واقعہ دکھا رہا تھا مگر وزیراعلیٰ کے علم میں نہیں تھا۔ وزیراعلیٰ اور وزیر قانون بروقت کارروائی کرتے تو 14 جانیں ضائع نہ ہوتیں۔ یہاں پر رانا مشہود کی آمد پر تالیاں بجائی گئیں اب وقت تالیاں بجانے کا نہیں بلکہ یہ ثابت کرنا ہوگا کہ یہاں جمہوری حکومت ہے اور کسی نے جلسہ جلوس کرنا ہے تو اس پر گولیاں نہیں چلیں گی۔
محمود الرشید