سردار سکندر حیات شدید علیل، ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکیال سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا

سردار سکندر حیات شدید علیل، ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکیال سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آزاد کشمیر کے سابق صدر اور وزیراعظم سردار سکندر حیات خان کھرل کو شدید علالت کے پیش نظر بذریعہ ہیلی کاپٹر نکیال سے اسلام آباد شفاءانٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وہ بلڈ انفیکشن کے ساتھ بخار میں مبتلا ہیں ان کے صاحبزادے فاروق سکندر ہیلی کاپٹر پر ان کے ساتھ آئے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر فوری طور پر ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا۔
سکندر حیات / اسلام آباد منتقل
افغانستان/احتجاج