اسلام آباد : وزیر اعظم محمد نواز شریف کل سے مالدیپ کا 3 روزہ دورہ کریں گے ۔ وزیر اعظم مالدیپ کے صدر عبد اللہ یامین عبد الغیوم کی دعوت پر کر رہے ہیں ۔ نواز شریف مالدیپ کی 52 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔ ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف آج 25 سے 27 جولائی تک مالدیپ کا دورہ کریں گے اور 26 جولائی کو مالدیپ کی 52 ویں یوم آزادی کی تقرےبات میں شرکت کریں گے ۔ اپنے دورہ کے دوران وزیر اعظم نواز شریف مالدیپ کے صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے جس میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے ۔ پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات قائم ہیں ۔ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان 26 جولائی 1966 ءکو سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں ۔ دونوں ممالک علاقائی اور عالمی فورسز پر باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی تعاون رکھتے ہیں ۔ دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات دونوں ملکوں کی عوام کے قریبی تعلقات کی بنےاد پر قائم ہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ مالدیپ سے دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے مواقع فراہم ہوں گے اور سیاست ، تجارت ، معیشت ، دفاع ، سیاحت ، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ ملے گا ۔ وزیر اعظم کا دورہ مالدیپ علاقائی ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات کی پالیسی کا حصہ ہے ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024