سندھ حکومت نے صوبے کے بے روزگارنوجوانوں کیلئے قلیل مدتی پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام کااعلان کیاہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تین سے بارہ ماہ کے پروگرامزمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیشہ وارانہ تربیتی ،مواصلاتی اور طبی پروگرام شامل ہیں۔ تربیت حاصل کرنے والوں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیاجائے گا۔درخواست فارم www.bbsydpsindh.gov.pkکی ویب سائٹ پر آن لائن جمع کرائے جاسکتے ہیں اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر دفاتر میں قائم کئے گئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ یونٹ سے حاصل کرنے کے بعدپرکرکے بھی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38