لاہورہائی کورٹ نے نئے ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ نہ دینے پر وزارت مذہبی امور سے منگل تک جواب طلب کرلیا۔پیر کو لاہور ہائی کورٹ میں حج کوٹہ سے محروم نئے ٹور آپریٹرز کی حکم امتناع کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ عدالت حج پالیسی کے مطابق نئے آپریٹرز کو مساوی بنیادوں پر حج کوٹہ دینے کے احکامات جاری کرے، سپریم کورٹ نے بھی نئے ٹورآپریٹرز کو 10 فیصد کوٹہ دینے کا حکم دیا تھا لیکن وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی اور سپریم کورٹ کے فیصلے دونوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نئے ٹور آپریٹرز کو کوٹہ نہیں دیا۔عدالت نے وزارت مذہبی امور کو منگل تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین کی حجاز مقدس روانگی کا آپریشن شروع کردیا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024