آج بالائی پنجاب، کے پی کے زیریں علاقوں ، مشرقی بلوچستان، اسلام آباد , کشمیر, جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے
موسم کی تازہ صورتحال کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آبادڈویژن میں کہیں کہیں موسم ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن اورمشرقی بلوچستان کے علاقے ژوب، سبی، نصیرآباد، قلات ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے.
مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈ نگ کا بھی خدشہ ہے. ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 46،ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ نوکنڈی 45، دادو، بھکر، پنجگور، تربت میں43 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا.