اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا قومی اسمبلی میںزینب قتل کیسں پر اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا ہے کہپنجاب میں قصور واقعے جیسے ہزاروں واقعات ہوئے ہیں۔2017 میں زیادتی کے الزام میں 60 ملزمان پکڑے گئے، کسی کو سزا نہیں ملی۔ایسے واقعات پر نتیجہ صفر ہے۔دنیا بھر میں جرائم ہوتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوتا کہ متاثرہ افراد پر تالیاں بجائی جائیں۔تالیاں بجانے کے عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔بچے سےزیادتی کامجرم پکڑنے پر آپ تالیاں بجاتے ہیں،شرم آنی چاہیے۔شرم آتی ہے کہ ایسے واقعات ہوں اور تالیاں بجائی جائیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024