بلوچستان میں قلات، نوشکی،ستونگ، سوراب،موسی خیل، زیارت، خانوزئی، مسلم باغ،ژوب،پشین، کچلاک، اور دیگر علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچادی۔ بارشوں سے سیلابی ریلوں میں بہہ کر اور مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ نو زخمی ہوگئے ہیں۔ بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں برساتی ندی نالوں میں طغیانی ہے.
کوژک، بولان، لک پاس، دشت اور زیارت میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ میں سریاب ،کیچی بیگ، بروری، وحدت کالونی، سبزل روڈ، دیبہ اور قمبرانی کے علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا.
حکومت بلوچستان نے کسی بھی ہنگامی یا سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام اضلاع میں ہائی الرت جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کو صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38