آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے ایس ایس ایم ابابیل میزائل کا پہلا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ جو زمین سے زمین تک بائیس سو کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ میزائل جنگی ساز وسامان بھی ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل ایک سے زیادہ وارہیڈ بھی لے جا سکتا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین ،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ابابیل میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم ،پاک فوج اور انجنیئیرز کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ان کا کہنا ہے ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ خطے میں امن اور طاقت کے توازن کے لیے اہم ہے.
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024