کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پرپولیس کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہو گئے

کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پرپولیس کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہو گئے

پولیس حکام کے مطابق پولیس کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ قمبرانی کے قریب پہنچنے پرریمورٹ کنٹرول بم دھماکے سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے،دھماکے میں پولیس کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی اورزخمی افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے