وفاقی حکومت نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت اعلی عدالتوں کے تمام جج صاحبان کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

وفاقی حکومت نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت اعلی عدالتوں کے تمام جج صاحبان کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

یہ اضافہ یکم جولائی دو ہزار دس سے نافذالعمل ہو گا۔ اضافہ شدہ تنخواہوں کے نوٹی فیکیشن کے مطابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی تنخواہ الاونس سمیت پانچ لاکھ ساٹھ ہزار تین سو بیاسی روپے ہو گئی۔ جبکہ سپریم کورٹ کے دیگر جج صاحبان کی تنحواہ الاونس کے ساتھ پانچ لاکھ اڑتس ہزار آٹھ سو گیارہ روپے ہو گئی ہے۔اسی تناسب سے چاروں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور دیگر ججوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق یہ اضافہ یکم جولائی دو ہزار دس سے نافذ العمل ہوگا۔ وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ ججوں کی پینشن میں بھی اضافہ کیا ہے۔