ادھر پشاورکے علاقےپلوسی میں سکول کے قریب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک استاد اوردو بچے زخمی ہو گئے ہیں۔

ادھر پشاورکے علاقےپلوسی میں سکول کے قریب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک استاد اوردو بچے زخمی ہو گئے ہیں۔

پشاورمیں پلوسی کے علاقے میں ایک سکول کے قریب کھیت میں رکھا ہوا بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے وقت سکول میں بچوں کی بریک تھی اور بچے کھیل کود میں مصروف تھے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے استاد اور دو بچوں کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی ابتدائی تحقیقات جاری ہیں۔