غلام بلور کے گھر کا راستہ بند نومنتخب ایم این اے کا احتجاجی دھرنا

غلام بلور کے گھر کا راستہ بند  نومنتخب ایم این اے کا احتجاجی دھرنا

پشاور (نیوز ایجنسیاں+نوائے وقت نیوز) پشاور کے حلقہ این اے 1 میں ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے غلام احمد بلور کے گھر جانے والے مرکزی راستے کو بند کردیا گیا۔ غلام احمد بلور نے کہا کچھ لوگ میری جیت سے خوش نہیں اسلئے مجھ سے ملنے آنے والوں کو میرے گھر آنے سے روکا جا رہا ہے۔ غلام احمد بلور نے احتجاجاً کرسی نکال کر صدر روڈ پر دھرنا دینے آبیٹھے اور مطالبہ کیا کہ جیت کی خوشی کی مبارکباد دینے والے پارٹی کارکنوں کو میرے گھر آنے سے نہ روکا جائے۔ اس موقع پر مبارکباد دینے آنے والوں نے بھی احتجاج کیا۔ قبل ازیں ضمنی انتخابات جیتنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے الزام میں غلام احمد بلور اور ان کے محافظوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی انکے 5 کارکنوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔