کراچی میں قیام امن کیلئے مسلم لیگ نون کا دس رکنی وفد کل سے وزیراعلی محمد شہباز شریف کے ہمراہ شہر قائد کا دورہ کرے گا

کراچی میں قیام امن کیلئے مسلم لیگ نون کا دس رکنی وفد کل سے وزیراعلی محمد شہباز شریف کے ہمراہ شہر قائد  کا دورہ کرے گا

مسلم لیگ نون کے ذمہ دار زرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی سربراہی میں کراچی پہنچنے والے وفد میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان، خواجہ محمد آصف، سردار مہتاب خان عباسی، اقبال ظفر جھگڑا، سردار یعقوب ناصر، لفٹینٹ جنرل (ر) قادر بلوچ، سردار ثنا اللہ زہری، سینٹر پرویز رشید اور رانا ثنا اللہ خان شامل ہیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ آج رات کراچی پہنچنے کے بعد وفد کل دہشت گردی سے متاثر ہونے والے مختلف خاندانوں، وکلا، سول سوسائیٹی، ایوان صعنت و تجارت اور فیڈریشن آف پاکستان چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد سے ملاقات کرے گا۔ وفد جمعہ کے روز مختلف مزدور تنظمیوں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا جبکہ اسی روز سہ پہر کو کراچی پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات ہوگی۔ وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے سنئیر رہنما اور وفد کے رکن سینٹر پرویز رشید نے کہا کہ دورے کا مقصد کراچی کے عوام سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کراچی شہر قائد ہونے کے ساتھ ساتھ ایسا غریب پرور شہر ہے جو بڑی تعداد میں لوگوں کو روزگار مہیا کرتا ہے۔