پشاورمیں شوکت خانم میموریل ہسپتال فیز ون جلد مکمل کر لیا جائے گا عمران خان

پشاورمیں شوکت خانم میموریل ہسپتال فیز ون جلد مکمل کر لیا جائے گا  عمران خان

پشاورمیں منعقدہ شوکت خانم میموریل کی چندہ اکٹھا کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستانی قوم عطیات دینے میں دنیا کی سب سے بڑی قوم ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ستر کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے لاہور کے ہسپتال میں اب تک غریب مریضوں کے علاج پر نو ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شوکت خانم سالانہ دو ارب روپے کا خسارہ عطیات سے ہی پورا کر رہا ہے۔ تقریب میں شوکت خانم کے لے ایک کروڑ پندرہ لاکھ کے عطیات جمع ہوئے۔