لورالائی کےقریب نامعلوم افراد نےفائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا۔

لورالائی کےقریب نامعلوم افراد نےفائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا۔

اطلاعات کے مطابق ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل کنگری کے علاقے میں لورالائی کے قریب نا معلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد ڈیرہ غازی خان سے شکار کی غرض سے موسی خیل آئے تھے۔ ہلاک ہونےوالوں میں سجاد ،سعید اور نعیم شامل ہیں،لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے ۔