صدر نے ذوالفقار مرزا کو سینئر پارٹی قیادت کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

اسلام آباد (ریڈیو نیوز + ایجنسیاں) صدر آصف علی زرداری سے سینئر وزیر سندھ ذوالفقار مرزا نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور رحمن ملک، ذوالفقار مرزا تنازع پر بات چیت کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر زرداری نے ذوالفقار مرزا کو سینئر پارٹی قیادت کے خلاف بیان بازی سے روک دیا۔ ذوالفقار مرزا نے ایوان صدر میں سلمان فاروقی اور صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر سے بھی ملاقاتیں کیں۔ مانیٹر نگ نیوز کے مطابق ذوالفقار مرزا نے صدر کو رحمن ملک سے تلخ کلامی کے معاملے پر وضاحت بھی پیش کی۔ ذوالفقار مرزا نے صدر سے کہا کہ وہ رحمن ملک کا احترام کرتے ہیں اور ان سے کوئی تلخ کلامی نہیں کی۔ قبل ازیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ فوج ہماری اپنی ہے اگر ضرورت پڑی تو کراچی میں بلائی جا سکتی ہے۔ پولیس اور رینجرز کو اختیارات دئیے جا رہے ہیں‘ شرپسندوں کا تعلق چاہے کسی بھی جماعت سے ہو چوک میں الٹکا لٹکا دیا جائے گا۔
روک دیا