ریلوے انتظامیہ نے عید الفطرپر چلائی جانے والی چار خصوصی ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

ریلوے انتظامیہ نے عید الفطرپر چلائی جانے والی چار خصوصی ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

پہلی سپیشل ٹرین ستائیس اگست کو کراچی کینٹ سے دن گیارہ بجے روانہ ہوکر روہڑی ،ملتان،اوکاڑہ اور راولپنڈی سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات دس بج کر پینتالیس منٹ پر پشاور پہنچے گی۔ دوسری ٹرین کراچی کینٹ سے اٹھائیس اگست دن گیارہ بجے روانہ ہوکر حیدرآباد ،روہڑی، فیصل آباد اور سانگلہ سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر بارہ بج کر تیس منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ تیسری ٹرین اٹھائیس اگست کو کوئٹہ سے دن بارہ بجے روانہ ہو کربراستہ روہڑی ، صادق آباد، ملتان اور خانیوال سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام سات بج کر تیس منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی جبکہ چوتھی سپیشل ٹرین انتیس اگست کو پشاور کینٹ سے دن بارہ بجے روانہ ہو کر براستہ نوشہرہ ، اٹک سٹی اور راولپنڈی سے ہوتی ہوئی اسی رات گیارہ بجے لاہور پہنچے گی۔ دوسری جانب ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور اور شورکوٹ کے درمیان چلنے والی راوی ایکسپریس کو بچیانہ ریلوے سٹیشن پر دو منٹ کے لئے رکنے کی اجازت دے دی ہے اس فیصلے پر فوری عمل درآمد ہو گا۔