اسلام آباد : دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکریا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نوجوان طالب علم کو شہید کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے حریت ر ہنما محمد یاسین ملک کی آئی سی یو میں تشویشناک حالت پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں مقبوضہ کشمیر میں کالج کے 22 سالہ طالب علم جاوید میر کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان کے مطابق جاوید میر نہتہ اور کسی مظاہرے کا حصہ نہیں تھا۔ وہ اپنے خاندان کا واحد سہارا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے شہید جاوید میر کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے حریت رہنما یاسین ملک کی آئی سی یو میں تشویشناک حالت کی خبروں پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی فورسز کی جانب سے یاسین ملک پر تشدد پر مبنی سلوک کی مذمت کرتا ہے.
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024