پاکستان کا بلوچستان میں ڈرون حملے پر امریکہ سے شدید احتجاج ، امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو دفتر خارجہ طلب کر کے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے احتجاجی مراسلہ انکے حوالے کیا اس موقع پر طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس ذکریا کے مطابق 21اپریل کو پاکستانی سرزمین پر ہونے والے ڈرون حملے کے خلاف امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے پاکستان کی طرف سے احتجاج ریکارڈ کرایا اس موقع پر طارق فاطمی نے کہا کہ یہ ڈرون حملہ پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہے اقوام متحدہ کا چارٹر اپنے ہر رکن کی علاقائی سالمیت کی گارنٹی دیتا ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسطرح کے اقدامات افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے حوالے سے چار ملکی رابطہ گروپ کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں معاون خصوصی نے مذید کہا کہ پاکستان اور امریکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے سے کلیدی تعاون کرتے رہے ہیں اور اس تعاون کو جاری رہنا چاہیے ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38