پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے 13 غول ملے ہیں.ایس پی سائٹ کے مطابق چاروں پولیس اہلکاروں کو سروں میں گولیاں ماری گئیں،شہید ہونے والے اہلکاروں میں اے ایس آئی یوسف،پولیس کانسٹیبل شبیر،خالد اوراسرارشامل ہیں.وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی،ایڈیشنل آئی جی سندھ مشتاق مہرکا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں پر حملے کی ہرزاویے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمرخطاب نے کہا کہ اس واقعے میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں،دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا.
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناءاللہ عباسی کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کوجلد گرفتار کرلیا جائے گا.