ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک اورشدید گرم رہے گا. آئندہ دو روز میں درجہ حرارت انچاس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک اورشدید گرم رہے گا.  آئندہ دو روز میں درجہ حرارت انچاس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دوروزکے دوران پنجاب،بالائی سندھ اورمشرقی بلوچستان کے زیادہ تر علاقے گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے۔اس دوران سرگودھا،راولپنڈی،ملتان،فیصل آباد، بہاولپور،سبی،سکھر،لاڑکانہ اور حیدر آباد سمیت بیشتر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اننچاس ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرم لو کے اثرات سے بچنے کےلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندی چوبیس گھنٹوں میں مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور،کوہاٹ،ڈی آئی خان،سرگودھا،راولپنڈی،اسلام آباد،مکران،سبی،کمشیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے