دھرنے والے قوم کی قسمت کھوٹی کرنے ایک بار پھراپنے بلوں سے نکل آئے ہیں ،انہیں کشمیرکے الیکشن کے نتائج سے سبق سیکھنا چاہیے: شہبازشریف
کالاشاہ کاکو میں انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم سنٹرکے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دوہزاراٹھارہ میں پھرمیدان لگے گا ، وہ ہی کامیاب ہوگا جس کے ساتھ عوامی طاقت ہوگی۔ وزیراعلی پنجاب ایک بار پھر تحریک انصاف پر برسے ،کہتے ہیں دھرنے والے پھرقوم کی قسمت کوکھوٹی کرنے کے لیے اپنے بلوں سے نکل آئے ہیں لیکن عوام سیسہ پلائی دیواربن کرانہیں ترقی کا راستہ نہیں روکنے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنے والوں کوکشمیرکے حالیہ الیکشن کے نتائج سے سبق سیکھنا چاہیے ۔ عوام کسی کوترقی کا سفرکھوٹا کرنے یا قومی منصوبوں کودھرنوں کی نذرکرنے کی اجازت نہیں دیں گے.
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہرسال ہزاروں معصوم افراد سڑکوں پرحادثات کے نتیجہ میں لقمہ اجل بن جاتے ہیں جبکہ ملک بھرمیں ٹریفک لائیسنس رشوت لیکرجاری کیے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے قائم کیے جانے والے سنٹروں کے قیام کے بعد ناقص گاڑیاں سڑکوں پرنہیں آسکیں گی ۔ تقریب سے دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا.