کے پی میں پولیس کا مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کوہاٹ میں پولیس نے بلی ٹنگ کے علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ کارروئی میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا اور علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ آپریشن کے دوران تیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری نقدی بھی برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024