امریکہ نے ایک بار پھرپاکستان سے ڈومورکا مطالبہ کردیا، پاکستان طالبان کو اپنی سرزمین سے نکال دے اوران کے رہنماؤں کو فوری گرفتارکرے:وائٹ ہاؤس
امریکہ نے ایک بار پھرپاکستان سے ڈومورکا مطالبہ کردیا. وائٹ ہائوس کی میڈیا سیکریٹری ساراسینڈرز نے کابل میں ہونے والے ہوٹل حملے کی مذمت کی اورساتھ یہ بھی کہا کہ ہم نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان لیڈرز کو فوری طور پر یا تو گرفتار کرے یا ان گروپس کو اپنی سر زمین استعمال کرنے سے روکے، امریکہ اس سے پہلے بھی پاکستان سے درجنوں بار ڈومور کا مطالبہ کرچکا ہے اور جھوٹے اوربے بنیاد الزامات لگا چکا ہے ،،
ترکی سے متعلق سارہ کا کہنا تھا تمام ممالک کو شام میں امن پر توجہ مرکوز کرنا چاہئے اور ترکی کو چاہئے کہ وہ شمالی شام میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرے اور کردوں کے خلاف ایسی کارروائی سے کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوگا۔